اریڈ یونیورسٹی روالپنڈی کے شعبہ ایجوکیشن کے بلوچ طلباء نے لاپتہ فیروز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کلاسسز کا بائیکاٹ کیا- مظاہرے کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو حراساں کیا جارہا ہے- ساتھ ساتھ بلوچ طلباء کو جبری طور پر لاپتہ کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں- انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں زیر تعلیم بلوچ طلباء اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں- ہم اس احتجاج کی توسط سے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فیروز بلوچ سمیت تمام لاپتہ بلوچ طلباء کی باحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کریں-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023