وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سرداراخترجان مینگل کی سربراہی میں قائم کمیشن 15 نومبر کو وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔
لہٰذا لاپتہ افراد کے اہلخانہ 15 نومبر کو احتجاجی کیمپ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کمیٹی کےسامنے اپنے لاپتہ پیاروں کامسئلہ بیان کرسکیں ۔
علاوہ ازیں لاپتہ جاوید شمس کی ہمشیرہ نے کہا ہے کہ میرے بھائی جاوید شمس کو 31 اگست 2021 کی رات کیچی بیگ میں واقع گھر واقع سے اٹھایا گیا ہے کمیشن میں کیس چل رہا ہےلیکن اب تک مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر میرے بھائی نےخلاف قانون کوئی کام کیا ہےتو اسے قانون کےمطابق سزا دی جائے تاکہ میرے والدین کو انتظار کی تکلیف اور اذیت سے نجات مل سکے۔