تربت میں آسکانی بازار آپسر سے لاپتہ کیے گئے شبیر بلوچ ولد بشیر احمد کی ہمشیرہ نے علاقہ مکینوں اور تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کی کہ گزشتہ شب دو بجے فورسز نے ان کے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدّد کے بعد ہمارے بھائی شبیر ولد بشیر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور تاحال ہمیں ان کے بارے میں کچھ معلومات نہیں دی گئی اور نا ہی گرفتار ہوتے وقت ہمیں اس کے گناہ اور جرائم بتائے گئے۔
انہوں نے کہاہےکہ شبیر ایک عام آدمی ہے جو گاڑی چلا کر گھر کی کفالت کرتے ہیں، اس کے بارے میں اگر فورس کو شکایت تھی یا شبیر احمد کے خلاف غیرقانون سرگرمیوں کے بارے میں ان کے پاس معلومات تھے تو وہ ہم سے کیوں چھپائے گئے، گرفتاری کے وقت ھم نے بار بار اہلکاروں سے ان کے جرائم جاننے کے لیے پوچھا مگر جواب دینے کے بجائے ھم پر تشدّد کیا گیا اور شبیر کو گھسیٹ کر ہمارے سامنے مارپیٹ کے بعد گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
انہوں نے شبیر کی بازیابی کے لیے کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے مدد کی اپیل کی اور کہاکہ ڈی سی کیچ نے اپنی کوششوں سے چند مہینوں میں کئی لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کیا ہے جو اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں وہ شبیر کی رہائی کے لیے بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی شبیر کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہاکہ اگر شبیر کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم پرامن احتجاج کریں گے اور ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کیچ، کمشنر مکران کے دفاتر کے سامنے اور دیگر مقامات پر مظاہرہ کریں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.