آواران:
آواران ایجوکیشن کمپلکس گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کی اراضی پر تعمیرات نہ کی جائے: نیشنل پارٹی آواران- یہ زمین اسکول کی اپنی ضروریات کے لئیے بھی ناکافی ہے۔ شمیم نصرت
نیشنل پارٹی آواران کے شمیم نصرت نے کہا ہے کہ بیدی کے مقام پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جو عمارات کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں کمپلکس وہیں تعمیر کی جائے۔ ہم ڈپٹی کمشنر آواران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آواران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ماڈل اسکول کی اراضی پر کمپلکس کی تعمیر کےکام کو فوری طور پر روک دیں بصورت دیگر ہم انتظامی اداروں اور عدالت سے بھی رابطہ کے علاوہ احتجاج کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔ ہم آواران کے تمام سیاسی سماجی اور علمی اداروں سے متعلق احباب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسکول کی زمین پر اس قبضہ کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023