تربت:
آل پارٹیز کیچ نے تربت پبلک لائبریری کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ تربت کی واحد پبلک لائبریری ہے جو گزشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے بند ہے جس سے نوجوانوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کاسامنا پڑ رہاہے، پبلک لائبریری کو کھولنا متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے۔
انتظامیہ پبلک لائبریری کو جلد فرنیچر فراہم کرکے اپنا وعدہ پورا کرے اور نوجوانوں کے تعلیمی مشکلات کو دور کرے ، لائبریریاں تعلیمی ترقی میں اہم اور بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔
تربت سٹی بہت بڑا ہے یہاں اب مزید لائبریریوں کی ضرورت ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے پر محیط لائبریری بند پڑا ہے اور کسی کو یہ احساس تک نہیں ہے، اس پر نوجوانوں نے سوشل میڈیا میں مہم بھی چلائی ہے جبکہ مختلف سطح پر کیچ انتظامیہ یہ وعدہ بھی کر چکی ہیں کہ وہ اسے فنکشنل کریں گے، لیکن تاحال نوجوانوں کی شنوائی نہیں کی گئی ہے۔
آل پارٹیز کیچ نے کہاہےکہ عوام اور نوجوانوں کی تشویش کو دور کرکے تربت پبلک لائبریری کو جلد فعال کرکے نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کا پرسکون ماحول فراہم کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز کیچ اس پر مزید لائحہ عمل کیلئے غور فکر کرے گی۔