سینٹرل پو لیس آف بلو چستان کوئٹہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ مطابق آئی جی پولیس بلو چستان نے بلو چستان بھر میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے کالے اور رنگ برنگے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
مہم کے اختتام پر ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات آپریشنز برانچ سی پی او میں جمع کروائی جائے گی۔