فوج کے تعلقات عامہ شعبہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق 12 جولائی کو لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو کچھ افراد نے زیارت سے کوئٹہ جاتے ہوئے بیوی بچوں کے سامنے اغوا کیا تھا، اگلے دن لیفٹیننٹ کرنل لئیق کو بیدردی سے قتل کیا گیا اور 17 جولائی کو ان کے کزن عمر جاوید کی لاش پہاڑوں سے برآمد ہوئی، اغوا کاروں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں 9 افراد مارے گئے۔ جبکہ فوج کے حوالدار خان محمد اس دوران فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے بعد ایک مذموم اور گمراہ کن پروپیگنڈا کے تحت مارے گئے افراد کو معصوم شہری ظاہر کیا گیا ہے جو بلوچ روایات کیخلاف ہے، اس گھناؤنے واقعے سے توجہ ہٹانے کیلئے ان کو پہلے سے لاپتہ افراد کی فرضی لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، مارے گئے افراد میں ایک سلیم بلوچ نامی شخص بھی شامل تھا جِس کے بارے میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ وہ پہلے سے لاپتہ اور سیکورٹی فورسز کی حراست میں تھا۔ سلیم بلوچ ایک عرصے سے مسلح کارروائیوں میں بھر پور حصہ لے رہا تھا- جبکہ اسی آپریشن میں مارے گئے ایک اور شخص شہزاد بلوچ کی قبر پر بی ایل اے نے اپنا جھنڈا سجا رکھا ہے۔ اس طرح کے افراد کو جبری گمشدہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر انکو مظلوم اور ریاست کو ظالم کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، اس منفی اور منظم پروپیگنڈا کی وجہ سے نہ صرف عوام کو گمراہ کیا جارہا ھے بلکہ ریاستی اداروں کو مسلسل باعث تنقید بنایا جاتا ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.