کوئٹہ:
بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے بلوچ سیاسی قیادت کے مابین اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ قیادت کو اپنی انا اور آپسی معمولی اختلافات کو پس پشت رکھنا چاہئے اور آپس میں بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے کیونکہ موجودہ حالات بلوچ قوم کی بقا کے لئے نہایت نازک ہیں.