کوئٹہ:
” نواب محمد اسلم رئیسانی نے حالیہ دنوں میں بلوچستان حکومت کی جانب سے “کنسٹرکشن اینڈ ورک کے 361 ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر ایک ٹویٹ میں بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے رہنے والے لوگوں کی معاشی دشواریوں کے پیش نظر برطرف ملازمین کی نوکریاں بحال کرے.
علاوہ ازیں انہوں نے حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہمارے غریب بھائی جو ایرانی تیل کا کاروبار کرتے ہیں اِن کی روزی نہ چھینی جائے اور انھیں کاروبار کی اجازت دی جائے.