Home / Archives / بیرون ملک بیٹھے افراد بلوچستان کے فرزند ہیں،وزیراعلیٰ

بیرون ملک بیٹھے افراد بلوچستان کے فرزند ہیں،وزیراعلیٰ

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں صوبے کی بہتری کے لئے ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ،

دعوؤں اور اعلانات کے بر عکس ترقیاتی منصوبوں کو زمین پر شروع کر کے دکھانا ہ را عزم ہے کچھ دن میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مثبت ترقی دکھائی دے گی ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کی شب رکن صوبائی اسمبلی سابق نگراں وزیراعلی بلوچستان سردار صالح محمد بھوتانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاست اس وقت اپنے عروج پر بیرون ملک بیٹھے لوگوں سے بات چیت کے لئے ہ را پروگرام مو جود ہے اور سنےئر لیڈران کی ٹیمبناکرانسےباتچیتکیجاسکتیہے۔

ہم چاہتے ہیں وہ بھی ہ رے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اچانک دوروں کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں اب میرے ساتھ ساتھ وزراء، سیکر ٹریز اور ڈی جی بھی متعلقہ محکموں میں چھا پے مارا کریں گے چند دوروں کی بد ولت اب سرکاری افسران نے اپنا کام شروع کردیا ہے ضلعی سطح پر سرکاری افسر متحرک ہوگئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے منصوبے اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے ماسٹر پلان تیار ہیں میں دعوے کر نے کے بر عکس عملی طور پر منصوبوں کو شروع کرکے دکھاؤنگا تا کہ عوام کو بھی معلوم ہو سکے کہ ہم نے زمین پر حقیقی کام کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری مشی ی منجمد ہوچکی تھی جس اب کافی حد تک ایکٹو کردیا ہے آئندہ کچھ دنوں میں عوام خود با خود تبدیلی محسوس کریں گے ،سوشل میڈیا ،فیس بک ،وٹس ایپ پر وزیراعلی شکا یتی سیل کا افتتاح جلد کردیا جائے گا

جس میں عوام براہ راست مجھ تک اپنی شکایات پہنچائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہر منصوبے کے کا م کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام سے کام کی رفتا ر اور تصویریں وٹس ایپ پر خود منگواؤ نگا ۔

انہوں نے کہا کہ سردار صالح بھوتا نی کی مہ ن نواز ی مشہور ہے وہ ہمیشہ سب دوستوں کو اکھٹا کر تے ہیں اور آج بھی انہوں نے اپنی روایت کو قائم رکھا ہے جس پر انکا مشکور ہوں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا کہ وزیراعلی نے خصوصی طور پر حب کے لئےماسٹرپلاناورفنڈزکیمنظوریدیہےجسکااعلانکامشروعہونےکےبعدکیاجائےگا۔

نئے وزیراعلی متحرک ہیں وہ اعلانات کے قائل نہیں اور انکی قیادت میں منصوبے برق رفتاری سے پائے تکمیل تک پہنچیں گے ،اس سے قبل وزیر اعل ٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہاہے کوئٹہ سمیت صوبے کے ام اضلاع کی یکساں ترقی اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیر اعل ٰی ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھولے ہیں، کوشش ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کر کے عوام کی خدمت کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز آواران اور خضدار سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعل ٰی نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری ہر صورت پورا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ام اضلاع کے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل جلد حل ہوسکے ۔

وزیر اعل ٰی نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں ماضی کے برعکس تنقید کے بجائے زیادہ سے زیادہ کام کرناہ را مقصد ہے اور ہ ری ہر ممکن کوشش ہوگی کے صوبے کے ام اضلاع میں یکساں ترقی کے عمل کو ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعل ٰی نے کہا کہ اللہ تعال ٰی نے انہیں عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے ام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیر اعل ٰی نے وفود کے مسائل سنے او ر ان کی جلد حل کی یقینی دہانی کرائی جس پروفود وزیر اعل ٰی کا شکریہ ادا کیا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Who will join Washington’s coalition against Tehran?

The US government is seeking a global coalition to counter what it calls Iran’s ‘destabilising …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com