Home / Archives / بلوچستان کے نام پر جعلی لوکل و ڈومیسائل کا معاملہ، سیکڑوں‌ جعلی نکلے

بلوچستان کے نام پر جعلی لوکل و ڈومیسائل کا معاملہ، سیکڑوں‌ جعلی نکلے

بلوچستان کے جعلی لوکلز اور ڈومیسائل پر وفاق میں ہزاروں ملازمین کا مسئلہ صوبے کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد مختلف محکموں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں ان ملازمین کے لوکل اور ڈومیسائل ویریفکیشن کے لیے بلوچستان بھجوائے گئے ہیں. انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق جس میں سے سیکڑوں کی تعداد میں لوکلز اور ڈومسائل جعلی نکلے ہیں جن کا ریکارڈ تو موجود ہے لیکن کوئی ڈسپیچ نمبر نہیں ہے.

ان میں سے زیادہ تر ملازمین نے جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں حاصل کی ہیں جو کوئٹہ, لورالائی, موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں سے جاری کیے گئے ہیں. جس میں سے کچھ لوگ بڑی بڑی پوسٹوں پر تعنیات ہیں جب کہ چھوٹی پوسٹوں پر کام کرنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے, ان میں اکثریت کا تعلق ڈیرہ غازی خان, ملتان سیالکوٹ اسلام ٓاباد اور روالپنڈی سے ہے. ملازمین کی بڑی تعداد سینٹ, قومی اسمبلی, وزارت خارجہ, وزارت داخلہ سمیت دیگر محکموں میں ملازمتیں کر رہے ہیں. ان میں سے اکثریت بذات خود اور ان کے رشتہ دار ان کی نوکریاں بچانے کے لیے کوئٹہ پہنچ چکے ہیں. کو اپنے لوکلز اور ڈومسائل کی تصدیق کے لیح ہر حربہ استعمال کر ریے ہیں. اکثر ملازمین اس میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں. ذرائع کے مطابق پہلے تین ماہ تو جعلی لوکلز اور ڈومیسائلز کی تصدیق کا عمل رکا رہا لیکن اس کے بعد جعلی ڈومیسائل اور لوکلز پر بھرتی ہونے والے افسران اور ملازمین کے اثرورسوخ کے بعد بڑی تعداد میں ان جعلی ڈومیسائلز اور لوکلز کی تصدیق کردل دی گئی.

ادھر صوبے کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے جعلی ڈومیسائل اور لوکلز کی تصدیق کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر بلوچستان کے مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے اس عمل کو روکنے کے لیے بلوچستان کے منتخب نمائندے ہر فورم پر آواز اٹھائیں تاکہ بلوچستان کے مقامی لوگوں کا ان کا حق مل سکے.

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iranian intellectuals call for referendum amid political unrest

Letter with 15 signatories says Iran’s leaders have failed to deliver on republican ideals A …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com