Home / Archives / گھر پر حملہ ،سردار اختر مینگل نے پولیس میں رپورٹ کرلی

گھر پر حملہ ،سردار اختر مینگل نے پولیس میں رپورٹ کرلی

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے دو روز قبل مینگل کوٹ کی چاردیواری کیساتھ منسلک گھر پر رات کے اندھیرے میں فائرنگ کے واقع پر چھ افراد کیخلاف ایف آئی آر کیلئے وڈھ پولیس تھانے میں درخواست دائرکردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست میں سردار اختر مینگل نے موقف اختیار کیا ہے کہ رمضان میں مینگل کوٹ کے مرکزی گیٹ پر بم حملہ اور گزشتہ شب کی فائرنگ کا واقعہ ایک جیسا ہے دونوں واقعات میں یہی افراد ملوث ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مینگل کوٹ کی چاردیواری کیساتھ منسلک گھر پر فائرنگ سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا تھا واقع کے بعد ایس ایچ او وڈھ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افرا دکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

وڈھ پولیس کے ایس ایچ او مٹھا خان کے مطابق واقع میں چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے درخواست کے بعد تحقیقات کررہے ہیں اور تفتیش کے بعد واقع میں ملوث افراد کو درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گا جبکہ درخواست میں پولیس کی جانب سے پوچھنے کے باوجود چھ افراد کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iranian intellectuals call for referendum amid political unrest

Letter with 15 signatories says Iran’s leaders have failed to deliver on republican ideals A …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com