Home / Archives / پاک چین تجارت میں امریکی ڈالر کو چینی کرنسی میں تبدیل کرنیکا امکان

پاک چین تجارت میں امریکی ڈالر کو چینی کرنسی میں تبدیل کرنیکا امکان

اسلام آباد: وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت، پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو چینی کرنسی یوان سے تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے 30-2017 کے طویل مدتی پلان کے سلسلے میں منعقدہ ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پاکستان کے لیے نئے مقرر ہونے والے چینی سفارت کار یا جنگ اور صوبائی حکومتوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ کیا چین کی کرنسی کو پاکستان میں استع ل کی اجازت ہوگی تو ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر پاکستانی کرنسی استع ل ہوگی لیکن چین کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تجارت کے درمیان ان کی کرنسی )آر ایم بی( یا یوان استع ل ہو اور ہم امریکی ڈالر کی جگہ آر ایم بی کو دونوں م لک کے درمیان تجارت کے لیے استع ل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایم بی کا استع ل پاکستان کے مفاد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کو فائدہ ہی پہنچے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین سے پاکستان میں سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری نہیں روکی، جیسا کچھ لوگوں کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ام منصوبوں پر کام قابل عمل طریقے سے جاری ہے اور ان کی جانچ پڑتال پہلے مرحلے کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ 26 صفحات کا طویل مدتی پلان تعاون کے 7 وسیع حصوں پر مشتمل ہے، جہاں دونوں اطراف تین مرحلوں میں ایک دوسرے سے شراکت کی جائے گی، جس کا پہلا مرحلہ 2020 اس کے بعد دوسرا مرحلہ 2025 جبکہ تیسرا مرحلہ 2030 تک مکمل ہوگا۔

تعاون کے شعبوں میں رابطے، توانائی، تجارت، صنعتییں، زرعی ترقی اور غربت کے خا ے، سیاحت، لوگوں کی معیشت اور تبادلے کے پروگرام اور مالی تعاون شامل ہے۔دونوں ملکوں نے زور دیا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے طویل مدتی پلان معاشی رہن ئی فراہم کرنے کا دستاویز برقرار رہے گا۔

پلان موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ فریقین کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر موافق بنایا جائے گا۔پلان کے تحت دونوں م لک مالیاتی خطرات کو کنٹرول کرنے لیے مالیاتی مصنوعات اور خدمت کو فروغ دینے کے علاوہ کثیر سطح کے تعاون کے طریقہ کار اور پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

PTI voted for Sanjrani on ‘order from top’: Sirajul Haq

LAHORE: Questioning the credibility of the Senate after its recent elections and adding fuel to …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com