Home / Archives / ایک شام، شہید سر زاہد آسکانی کے نام

ایک شام، شہید سر زاہد آسکانی کے نام

دی اوئیسس انگلش لینگویج سینٹر گوادر کی جانب سے اپنے بانی شہید سـر زاہد آسکانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس میں طلبا و طالبات نے حصہ لے کر شہید سر زاہد آسکانی کی زندگی اور تعلیمی میدان میں ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی.

پروگرام کے مقررین میں نوجوان قلم کار یلان، عبدالواحد دشتی و شہید سر زاہد آسکانی کے بھائی یاسر آسکانی، شاہتاج شاہ و زاہدہ شامل تھے. جب کہ مہمان خاص دی اوئیسس اسکول کے پرنسپل سرحنیـف آسکانی تھے.

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا. جب کہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید سر زاہد آسکانی کی تعلیمی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. گوادر جیسے شہر میں انگلش میڈیم لینگویج سینٹر کے علاوہ جدید تعلیم کی بنیاد رکھ کر شہید سر زاہد آسکانی نے ایک عظیم احسان کیا.

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کی ضامن تعلیم ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتی. اسی چیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے سر زاہد آسکانی نے گوادر کو اپنا مسکن بنا کر تعلیم کی تبلیغ و تلقین کی. انہوں نے کہا کہ گوادر میں سب سے پہلے انہوں نے اپنی کوششوں اور کاوشوں سے انگلش میڈیم تعلیم کی بنیاد رکھی، اور وہ دن رات تعلیم پھیلانے میں مصروف عمل رہے. ان کے تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

پروگرام میں سینٹر کے طلبا وطالبات نے بھی مضامین پیش کیے اور تعلیم کے عنوان پر بہترین ٹیبلو بھی پیش کیا.

پروگرام میں نظامت کے فرائض اسماعیل ساگر و عیدان بلوچ نے ادا کیے.

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

کیچ میں ایک شخص قتل ، پنجگور سے لاش برآمد

کوئٹہ: کیچ سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پنجگور سے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com