Home / Archives / گوادر پانی بحران شدید ہوگیاہے حکمران ناکام ہوچکے ہیں، بی این پی

گوادر پانی بحران شدید ہوگیاہے حکمران ناکام ہوچکے ہیں، بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی گوادر کے غیور بلوچ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

ترقی و خوشحالی کے دعویدار حکمران عوام کو انسانی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ناکام رہے آج گوادر کا بلوچ جو پہلے ہی معاشی تنگ دستی بدحالی کی زندگی گزار رہا ہے اب 15ہزار روپے میں پانی کا ٹینکر منگوانا حکمرانوں کیلئے باعث ندامت ہونی چاہئے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ عوام کی اجت عی ، بنیادی اور قومی مسائل کے حل کیلئے قومی و جمہوری انداز میں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں آواز بلند کی عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا ہ ری جدوجہد مسائل کے حل کیلئے ہے ۔

پارٹی بلوچوں کے حالات زار اور اجت عی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے حکمران جو بلند و بالا دعوے کرتے ہیں اب تک گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں عوام کو صاف پانی، صحت کی سہولیات اور تعلیم کے زیور سے نوجوانوں کو آراستہ کرنے میں ناکام ہیں صرف عوام کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ۔

حکمرانوں کو علم ہونا چاہئے کہ دور جدید میں اب باشعور بلوچ کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں حیلوں بہانوں سے کام چلنے والا نہیں عوام حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد سے بخوبی واقف ہیں بی این پی حقیقی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں لیکن حقیقی ترقی و خوشحالی میں یہ امر لازمی ہونا چاہئے کہ حقیقی ترقی میں عوام کو ام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جانا چاہئے عوام کے ام معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ فوری طور پر گوادر کے بلوچوں کو پانی کی فراہمی سمیت دیگر انسانی ضروریات مہیا کی جائیں بی این پی وہاں کی ائندہ ج عت ہونے کے ناطے کوشش کر رہی ہے کہ وہاں کے عوام کو ام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں حکمران باتوں کی بجائے عمل اقدامات کریں ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

کیچ میں ایک شخص قتل ، پنجگور سے لاش برآمد

کوئٹہ: کیچ سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پنجگور سے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com