Home / Archives / ملک یعقوب مری کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، سردار اختر مینگل

ملک یعقوب مری کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں ملک یعقوب مری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے مستقل مزاجی ، ثابت قدمی اور طویل جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ثابت قدم اور مستقل مزاج رہ کر بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر دور میں آواز بلند کرتے رہے ۔

طویل جلاوطنی کے باوجود قومی جہد سے وابستہ ہے سول ڈکٹیٹر ہویا دور آمریت انہوں نے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کو تقویت دی انہوں نے مرحوم ملک یعقوب مری کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعال ٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

تربت: سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 5 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 سیکورٹی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com