Home / Archives / پنجگور، نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر دستی بم سے حملہ ، ایک شخص زخمی

پنجگور، نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر دستی بم سے حملہ ، ایک شخص زخمی

کوئٹہ: پنجگور میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں بسم اللہ چوک پر نیشنل پارٹی کے کارکنان اور مزدور اتوار کو ہونیوالے جلسے کی تیاریاں کررہے تھے اور اسٹیج بنارہے تھے ۔

اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھ کے سے پھٹ گیا۔ دھ کے سے مزدور امیر محمد ولد محمد ابراہیم سلی ن خیل سکنہ گوالمنڈی چوک کوئٹہ معمولی زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سول ہسپتال پنجگور میں طبی امداد دی گئی ۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے دفاتر ، کارکنوں اور رہن ؤں پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری کالعدم علیحدگی پسند تنظیم قبول کرتی رہی ہے،دریں اثناء نیشنل پارٹی کے بیان کے مطابق پارٹی کے جلسے کی تیاریوں کو سبوتاژکرنے کے لیے دو مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر آکر شامیانا لگانے والے افراد پر دستی بم پھینکا جس سے ایک مزدور زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پنجگور میں آج بروز اتوار کو نیشنل پارٹی کے زیر اہت م جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شرکت کیلئے پارٹی کے صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ، مرکزی رہن سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قائدین آج پنجگور پہنچ چکے ہیں جو کل کے منعقدہ جلسے عام میں شرکت کریں گئے۔

نیشنل پارٹی کے بیان میں بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی اپنے جاری سیاسی عمل کو کسی صورت بھی معطل نہیں کرے گی آج کا جلسے عام پروگرام کے مطابق ہوگا جس میں پارٹی کارکن و قائدین بھر پور انداز میں شرکت کریں گئے ۔

کسی بھی حملے سے کسی صورت مرعوب نہیں ہونگے ، جمہوری و سیاسی عمل کو جاری رکھا جائے گا، بیان میں کہا گیا نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی ج عت ہے جو بلوچستان کے سیاسی و قومی معاملات کو جمہوری وسیاسی انداز میں حل کی پالیسی پر کاربند ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A man shot, hurt in sectarian terror attack

QUETTA: Gunmen sprayed bullets on a taxi carrying ethnic Hazaras at 2nd stop of Brewary Road …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com