Home / Archives / گوادر: ساحل عوامی اتحاد کی جانب سے پانی بحران کے خلاف مظاہرہ

گوادر: ساحل عوامی اتحاد کی جانب سے پانی بحران کے خلاف مظاہرہ

ساحل عوامی اتحاد گوادر کی جانب سے جمعرات کی شام ملا فاضل چوک پر گوادر میں پانی کے بحران کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

گوادر ساحل اتحاد کے آرگنائزر مولا بخش مجاہد اور ایک رہنما مراد ملنگ نے گوادر میں پانی کے شدید بحران پر بات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر میں شراب سر عام فروخت ہو رہی ہے لیکن عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور اس کے حصول کے لیے سرگرداں اور پریشان ہیں. ہمارے منتخب نمائندے اور صوبائی قوم پرست پارٹیاں خاموش ہیں. بلوچستان کی حکومت بھی ناکام ہو چکی ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا کے اربوں روپے ادا کرنے میں حکومت مکمل ناکام ہے. انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن مافیا کی چاندی ہو گئی ہے. کرپشن عروج پر ہے. دو تین ارب روپے سے نئے ڈیم بن سکتے ہیں. لیکن گوادر کے عوام کو جان بوجھ کر پیاسا رکھا جا رہا ہے. گواد پورٹ سٹی اور سی پیک کا حامل شہر لا وارث ہو چکا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گوادر کے ایم این اے اور ایم پی اے اپنا کر دار ادا کرنے میں بری طرح نا کام نظر آ رہے ہیں. عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں. شہر میں جگہ جگہ وائین اسٹور کھل چکے ہیں، شراب عام ہے لیکن پانی ناپید ہو چکا ہے. اب تک گوادر کے کئی گھرانے پانی کی کمی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں.

انہوں نے گوادر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ساحل عوامی اتحاد کو مضبوط کریں، گوادر کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے کمر بستہ ہیں.

Source: haalhawal.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

لندن اور جنیوا میں بیٹھے خون خوار لوگ بلوچ نوجوانوں کے خون کی قیمت وصل کررہے ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل خان …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com