Home / Archives / کیچ، لاش برآمد ڈیرہ بگٹی میں دھماکا خاتون جابحق، ایک زخمی

کیچ، لاش برآمد ڈیرہ بگٹی میں دھماکا خاتون جابحق، ایک زخمی

کوئٹہ: کیچ سے تین روز قبل اغواء ہونیوالے لیویز اہلکار کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھ کے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

لیویز کے مطابق کیچ کی تحصیل پ میں آسیا آباد کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت لیویز سپاہی جاوید علی ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی۔ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویز کے مطابق مقتول کو یکم نومبر کو نامعلوم افراد نے پ سے تربت جاتے ہوئے اغواء کیا تھا۔ مقتول عدالت میں عینی شاہد کے طور پر پیش ہونے کیلے جارہے تھے۔ ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے تقریبا55ًکلومیٹر دور کلی کلچاس میں بارودی سرنگ دھ کے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔

دونوں خواتین اپنے گھر سے لکڑیاں جمع کرانے کیلئے نکلی تھیں اور راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئیں بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دھ کا ہوا۔ دونوں زخمی خواتین کو ملتان ریفر کیا گیا تاہم راستے میں ہی ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

In CPEC talks, Chinese drive a hard bargain with Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan appea­red to have been pushed hard by the Chinese side to give in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com