Home / Archives / لندن ،’فری بلوچستان کے اشتہارات پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہیں ،، دفتر خارجہ
‘Why was TfL so quick to order the adverts removed?’ The London taxi adverts from the World Baloch Organisation. Photograph: World Baloch Organisation

لندن ،’فری بلوچستان کے اشتہارات پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہیں ،، دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں ٹیکسیوں پر لگے ’فری بلوچستان‘ کے اشتہار پر برطانیہ سے احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت پر براہ راست حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ تحمینہ جنجوا نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمش ٹومس ڈرو کو طلب کر کے ان سے لندن میں چند ٹیکسیوں پر لگے اشہتارات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں بظاہر لندن کی ایک ٹیکسی پر لگے اشتہار میں ’فری بلوچستان‘ تحریر تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن سے احتجاج میں سیکریٹری خارجہ نے ان اشتہارات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت پر براہ راست حملے کے مترادف قرار دیا۔

بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمش کو یہ بھی بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان اس طرح کے اقدام اور اشتہارات کو مسترد کرتا ہے جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

اس معاملے کو لندن میں پاکستانی سفیر کے ذریعے برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے ساتھ بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس یہ دوسرا موقع ہے جب کسی یورپی ملک میں’فری بلوچستان` کے اشتہارات نظر آئے ہیں۔

اس سے پہلے ستمبر میں جنیوا میں متعدد مقامات اور بسوں اور دیگر گاڑیوں پر ایسے پوسٹر آوازیں کیے گئے تھے جن پر بلوچستان کی آزادی اور پاکستان میں اقلیتوں سے مبینہ طور پر ناروا سلوک کے بارے میں نعرے درج تھے۔

پاکستان نے جنیوا میں چلائی جانے والی ‘فری بلوچستان’ کی پوسٹرز مہم پر سوئس حکومت سے دو بار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس ‘شر انگیز’ مہم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

In CPEC talks, Chinese drive a hard bargain with Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan appea­red to have been pushed hard by the Chinese side to give in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com