Home / Archives / ماورائے آئین گرفتاریوں سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، نصر اللہ بلوچ

ماورائے آئین گرفتاریوں سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراالله بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹراالله نذر بلوچ کی اہلیہ فضیلہ بلوچ بیٹی پوپل جان سمیت تین دیگرخواتین اور اسلم بلوچ کی ہمشیرہ اور بچوں کی مبینہ گرفتاری اورکراچی سے بی ایچ آراو کے سیکرٹری اطلاعات نواز عطاء بلوچ اورکمسن بچوں کوگرفتارکرنا بلوچ روایات کے منافی اقدام اور قابل مذمت ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں ماورائے آئین گرفتاریوں سے انسانی المیہ جنم لے رہاہے انہوں نے اداروں اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی مبینہ طورپر اغوا ا گرفتاری کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانہیں فوری طورپر رہا کیاجائے ۔

ان کا کہناتھا کہ خواتین کی گرفتاری کیخلاف عدلیہ سے رجوع اور اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A man shot, hurt in sectarian terror attack

QUETTA: Gunmen sprayed bullets on a taxi carrying ethnic Hazaras at 2nd stop of Brewary Road …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com