Home / Archives / گوادر میں غیر مقامی افراد کو تعینات کیا جارہا ہے، ولی کاکڑ

گوادر میں غیر مقامی افراد کو تعینات کیا جارہا ہے، ولی کاکڑ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پاٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گوادر میں مقامی لو گوں کو آباد کرنے کے لئے لوکل کی جگہ قومی شناختی کارڈ کوتسلیم کرنے کے فیصلے کو مستردکر تے اس سے بلوچستان کے مقامی لو گوں کی حق تلفی ہو گی اور انہیں روزگار کے مواقع میسر نہیں آئیں گے۔

بی این پی اس طرح کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر اپنا بھر پور احتجاج کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں نوشکی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کے بعد ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور عوام کو درپیش مسائل کے کیلئے اپنی پرامن جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل سرٹیفکیٹ کو ختم کر کے قومی شناختی کارڈ پر لوکل کی سہولیات فراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ۔

اس کی مذمت کر تے ہیں کیونکہ اس فیصلے سے بلوچستان کے حقیقی لو گوں کی حق تلفی ہو گی اور ان پر روزگار کے دروازے بند ہو نگے کیونکہ پہلے لو کل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بلوچستان لیویز فورس میں قبائلی لو گوں کے تعاون سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار میسر تھا ۔

اس فیصلے سے صوبے کے لوگوں کو اس سہولت سے محروم کر دیا جائیگا ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے جس طرح پہلے بھی صوبے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آنیوالے وقت میں بھی ادا کر تی رہے گی

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

PTI voted for Sanjrani on ‘order from top’: Sirajul Haq

LAHORE: Questioning the credibility of the Senate after its recent elections and adding fuel to …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com