Home / Regional / Afghanistan / دہشتگرد افغانستان کی سرزمین حملوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، سرفراز بگٹی

دہشتگرد افغانستان کی سرزمین حملوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں جب کہ غیرملکی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھ کے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھ کا 8 بج کر25 منٹ پر ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جب کہ ابھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ دھ کا خودکش تھا یا نہیں، کل تک اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے گا، لاہور سے فرانزک ٹیم آرہی ہے جو اس جگہ کا معائنہ کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سامنے سے لڑ رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خا ے تک یہ جنگ جاری رہے گی، ایسے واقعات ہ رے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ لڑیں گے اور جیتیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنایا گیا، بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں جب کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استع ل کررہے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی کوئٹہ

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A modern history of Iran

Abbas Amanat looks at the role that cultural, literary and intellectual ideas have played in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com