Home / Archives / ترقی مخالف نہیں، بلوچ قومی حقوق کیلئے سیاسی و جمہوری جدوجہد کررہے ہیں،بی این پی

ترقی مخالف نہیں، بلوچ قومی حقوق کیلئے سیاسی و جمہوری جدوجہد کررہے ہیں،بی این پی

خضدار : بی این پی کےرہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ترقی کی ہر گز مخالف نہیں ہے لیکن پارٹی نے ایسے ترقی کے بارے میں اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا ہے جو بلوچ عوام کی تہذیب و دن ترقی و خوشحالی کے خا ے کا سبب بنے گا ۔

بی این پی سیاسی اور جمہوری انداز میں بلوچ عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور پارٹی کے کارکنوں کو بلوچستانی عوام کے قومی حقوق کی دفاع کی پاداش میں ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا تاکہ پارٹی سیاسی اور جمہوری انداز میں بلوچ عوام کے قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار ہوجائے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی کی دوستوں نے کبھی بھی بلوچ قومی حقوق اور بلوچستان کے اجت عی قومی مفادات کی خاطر سودہ بازی موقع پرستی مفاد پرستی کی سیاست نہیں کی ۔

ان خیالات کا اظہار خضدار میں پارٹی ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی قا قام سیکرٹری ج ل لعل جان بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ، غلام نبی مری ، کوئٹہ کے ضلعی سینئر نائب صدر یونس بلوچ، خضدار کے ضلعی قا قام صدر حیدر زمان بلوچ، ضلعی ج ل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، ملک صلاح الدین شاہوانی ، کامریڈ خدائے رحیم لہڑی ، شوکت سیاپاد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں بلوچ عوام کے خلاف جاری ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے بلوچ عوام کو مشکل اور سخت حالات میں ناانصافیوں کے سامنے کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا یہی وجہ یہ کہ آج بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی کی پذیرائی عوامی تائید و ح یت میں اضافہ اور مقبولیت دراصل پارٹی کی اصولی موقف کی شاندار فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور عوام اپنے قومی حقوق کی اصول کیلئے پارٹی کی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آنے والے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پارٹی کی موقف سیاست اور جدوجہد کومضبوط بنائے کیونکہ بی این پی وہ واحد سیاسی قومی جمہوری پارٹی ہے ۔

جو بزرگ بلوچ قوم وطن دوست رہن ء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رہبری اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور بااختیار قوتوں کو یہ بخوبی معلوم ہے کہ بی این پی جیسے قوم وطن دوست ج عت کی موجودگی میں وہ بلوچستان میں اپنے جاری توسیعی پسندانہ اور استحصالی پالیسیوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاٹی کے دوستوں کو کمزور کرنے کی خاطر اپنے منفی ہتھکنڈوں میں مصروف عمل ہے ۔

لیکن بی این پی عوام کی تائید و ح یت اور سیاسی اور قومی جمہوری جدوجہد کی بدولت استحصالی قوتوں اور ان کے گ شتوں کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے پارٹی نے جس طرح لاکھوں افغان مہاجرین کی تعداد میں غیر قانونی مخالفت کی اور مردم ش ری اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔

لہذا حکمران مردم ش ری میں شامل کرائے گئے افغان مہاجرین کو فوری طور پر دور رکھیں انہوں نے بلوچستان کی قومی اور پارٹی کو مشکل وقتوں میں مضبوط کرنے پر خضدار کے پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں طاقت کے ذریعے پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی گئی ۔

لیکن آج خضدار اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پارٹی کارکنوں کی ثابت قدمی مستقبل مزاجی اور قوم وطن دوستی کی سیاست سے گہری وابستگی کی رسیدے میں وہ قوتیں ناکامی سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

اس موقع پر بی این پی خضدار کے تحصیل آرگنائزر سید سمیع اللہ شاہ ، تحصیل کے ڈپٹی آرگنائزر عا فراز، ضلعی کسان و ماہی گیری سیکرٹری نور احمد لہڑی ، ضلعی لیبر سیکرٹری حاجی منیر احمد رند، تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ماما رحیم مینگل ، عبدالقادر مردوئی ، محمد نور محمد مینگل ،میر سفر خان مینگل ،غلام نبی لہڑی ، غلام نبی مینگل ایڈووکیٹ، شفیق مینگل سمیت پارٹی کے دیگرکثیر تعداد میں عہدیداران موجود تھے ۔

اس موقع پر خضدار کے پارٹی کے دوستوں نے کوئٹہ سے آئے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہن ء غلام نبی مری ، ضلعی سینئر نائب صدر یونس بلوچ، ملک صلاح الدین شاہوانی ، کامریڈ خدائے رحیم کے اعزاز میں پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ دیا ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی کوئٹہ

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A modern history of Iran

Abbas Amanat looks at the role that cultural, literary and intellectual ideas have played in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com