Home / Archives / واسا میں بھرتیاں لسانی بنیادوں پر کر کے سیاسی جیالو ں کو کھپا یا گیا ہے ،بی این پی

واسا میں بھرتیاں لسانی بنیادوں پر کر کے سیاسی جیالو ں کو کھپا یا گیا ہے ،بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ واسا میں 400 افراد کی تعیناتی جو لسانی بنیاد پر کی گئی ہے اور سیاسی جیالوں کو نوازا گیا کوئٹہ کے مقامی لو گوں کو نظرانداز کرنا اور میرٹ کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں سرکاری محکموں کی قواعد وضوابط کو سیاسی بنیادوں پر چلانے کی پالیسی اب ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہے اس سے قبل بھی مختلف محکموں میں جو تعیناتی کی گئی ہے لسانی بنیادوں پر روزگار دینا کسی بھی صورت درست اقدام نہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے اور اخباری اشتہار میں چند پوسٹوں کو ظاہر کیا گیا لیکن اشتہار کے بعد400 سے زائد لو گوں کو تعینات کرنا دراصل سیاسی جیالوں کو نوزا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 400 سے زائد لو گوں کو روزگار دیئے گئے جن میں سے بیشتر لو گوں کے تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات بھی اب جعلی نکل رہے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح دیگر محکموں میں اقرباء پروری ، کرپشن عام بن چکی ہے جب جعلی حکمران صرف لفاظی حد تک دعوے تو کر تے ہیں کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خا ہ ہو رہا ہے اور ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے جو من گھڑت اور جھوت پر مبنی ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر غیر قانونی قوائد وضوابط کے بر خلاف لسانی، جعلی اسناد کی بنیاد پر تعیناتی منسوخ کیا جائے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا ہے اور کوئٹہ کے ام اقوام کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ ایسے عمل سے معاشروں میں فرت بڑھتی ہے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے ۔

بیان میں صوبائی کے ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صاف وشفاف غیر جانبدار طریقے سے عوام کو روزگار دیں سیاسی بنیادوں پر روزگار دینے کا عمل کا ناقابل برداشت ہے جس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔

آج وہ ادارے بھی شریک جرم دکھائے رہے ہیں جو احتساب کے نام پر دعوے کر تے ہیں لیکن عملاً صرف بلوچوں کو ہی انتقامی کا رروائیوں کو نشانہ بناتا ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

ترقی مخالف نہیں، بلوچ قومی حقوق کیلئے سیاسی و جمہوری جدوجہد کررہے ہیں،بی این پی

خضدار : بی این پی کےرہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ترقی کی ہر گز مخالف …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com