Home / Archives / کیچ، ایف سی چوکی پر دو راکٹ فائر، ایک گھر میں گرنے سے دو بچے زخمی

کیچ، ایف سی چوکی پر دو راکٹ فائر، ایک گھر میں گرنے سے دو بچے زخمی

کوئٹہ: کیچ میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ گولے داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ گھر پر لگا ، حملے میں دو کمسن بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے بٹ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے ایف سی چوکی کی جانب دو راکٹ گولے داغے جن میں سے ایک گولہ محمد عارف نامی شخص کے گھر پر لگا۔ حادثے میں عارف کی دو بیٹیاں دس سالہ راشدہ اور آٹھ سالہ عارفہ دید زخمی ہوگئیں۔

دونوں زخمیوں کو ایف سی کے ونگ ہیڈ کوارٹر میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی کوئٹہ

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A modern history of Iran

Abbas Amanat looks at the role that cultural, literary and intellectual ideas have played in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com