Home / Archives / خضدار کے خواتین کے مرحوم غوث بخش بزنجو کے گھر سامنے مظاہرے کا اعلان

خضدار کے خواتین کے مرحوم غوث بخش بزنجو کے گھر سامنے مظاہرے کا اعلان

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)خضدار خواتین ونگ کی سیکرٹری بی بی ندا مینگل شکیلہ زہری مومل زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے معلم القرآن زبیدہ زہری کو ایم پی اے خضدار جو بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کر کے تکتے نہیں نے بلاوجہ برزور شمشیر فارغ کروا کر اپنے کمیشن ایجنٹ میئر خضدار کی بیٹی کو تعینات کروایا ۔

خضدار کے باپردہ خواتین نے خضدار میں ہر طرح کا پر امن احتجاج کیا لیکن ظالم اور بے حس حکمرانوں کے کان میں جوں تک نہیں رہینگی بد ترین ڈھٹائی کے بعد خضدار کے خواتین نے کوئٹہ پریس کلب میں احتجاج کیاتاکہ ایم پی اے خضدار مستعفی ہو مستعفی تو دور کی بات ہے اب تک زبیدہ زہری کو دوبارہ با عزت بحال تک نہیں کیاگیا ۔

ایم پی اے خضدار شاہد اس خوش فہمی میں ہے کہ مظاہرین اپنے احتجاج ختم کر دیں گے مگر یہ ان کی بھول ہے بی این پی عوامی خواتین ونگ اب اپنے اس حق کی تحریک میں مزید شدت لاتے ہوئے اس مرتبہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ عید کے روز خضدار کی خواتین میر غوث بخش بزنجو کے گھرکے باہر احتجاج کریں گے ۔

شاہد مرحوم ہی کچھ کریں زندہ لوگوں کی کان تک ایک غریب خواتین کی آواز نہیں پہنچی ہے بلوچ معاشرے میں میر غوث بخش بزنجو کا ایک منفرد مقام ہے ان کی گھر کے سامنے احتجاج کیا جائیگا تاکہ ایم پی اے خضدار کی ضمیر جاگ جائے ایک غریب خواتین کی فریاد پر تو کان تک نہیں دہرہ گیا بی این پی عوامی خواتین ونگ ایم پی اے خضدار پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ صوبائی وزیر نے اگر مزید زبیدہ زہری کو دوبارہ بحال نہیں کردیا تو آئندہ انتخاب میں خواتین ایم پی اے خضدار کے ہر کارنر میٹنگ میں جا کر احتجاج کرے گی

Daily Azadi, Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

تربت: سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 5 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 سیکورٹی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com