Home / Archives / بی این پی وسائل پر حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ولی کاکڑ

بی این پی وسائل پر حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ولی کاکڑ

خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے ساحل وسائل اور حقوق کے خاطر جدوجہد کر رہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت لوٹ مار اور کرپشن میں مشغول ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پارٹی آفس میں بی این پی خاران کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات اشرف بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا، عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں قبائلی تصادم روز کا عممول بن چکی ہیں جبکہ بلوچستان میں حالیہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل کیا جارہا ہے۔

جس کی کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ بی این پی وہ واحد قوم پرست سیاسی جماعت ہے جو لبوچستان کے عوام کی آواز ہیں، قوم پرستی کے نام پر آج جو اقتدار کے مزے لے رہے ہیں آنے والے وقت میں بلوچستان کے غیور اور باشعور عوا مان کو یکسر طور پر مسترد کر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹٰ کے قائد سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی کے مرکزی قائدین کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک بلوچستان کے عوام کیلئے پیش کیا ہیں ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Balochistan Government finalize three names for caretaker CM

QUETTA: Prince Ahmed Ali, Alla ud Din Marri and former Speaker Aslam Bhotani are in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com