Home / Archives / نوشکی ،جعفر آباد ،گوادرمیں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ،6 زخمی

نوشکی ،جعفر آباد ،گوادرمیں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ،6 زخمی

کوئٹہ: نوشکی،جعفرآباد، گوادر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیل کے مطابق نوشکی کے علاقے خیصار پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چاغی کے رہائشی پیر محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ادھر جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔جعفرآباد ہی کے علا قے روجھان جمالی کے قریب موٹر سائیکل سوار رشید بروہی گدھا گاڑی سے ٹکر ا کر جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء گوادر کی تحصیل پسنی میں تیز رفتا رگاڑی الٹنے کے نتیجے میں صالح محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ چارافرادشمیم ، شاہد ، باسط اور نور بخش زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس نے دوران گشت عبیداللہ اور راز محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلاکوف، ایک پستول ، متعدد کارتوس اور میگزین برآمد کرلئے۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A man shot, hurt in sectarian terror attack

QUETTA: Gunmen sprayed bullets on a taxi carrying ethnic Hazaras at 2nd stop of Brewary Road …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com