Home / Archives / گوادر کی ترقی کے وعدے آب و سراب ہیں،بی این پی

گوادر کی ترقی کے وعدے آب و سراب ہیں،بی این پی

گوادر : گوادر کی ترقی کے وعدے آب و سراب ہیں۔پانی اور بجلی کی سہو لیات نا پید ہیں۔ سی پیک چیا لیس ملین ڈالر کا ہے مگر گوادر ثمرات سے محروم ہے۔ بلوچستان ایمپلا ئیز ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی ملازمین اور ما ہی گیر کالونی کی اراضی ماہی گیروں کو الاٹ کی جائے ۔ ان خیالات کااظہار مقر رین نے بی این پی ( مینگل ) کے زیر اہتمام ملا فاضل چو ک پر منعقد ہ احتجاجی مظا ہرہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے بی این پی کے تحصیل صدر ماجد سہرابی، جنر ل سیکر یڑی جبار بلوچ، پارٹی کے ما ہی گیر رہنماء علی اکبر رئیس، رابط سیکر یڑی امین جمعہ اور بی ایس او کے ضلعی جنر ل سیکر یڑی نصیر نگوری نے کہا کہ گوادر کو سی پیک کا جھو مر قرار دیا جارہا ہے لیکن جھومر کی آ ب و تاب کئی نظر نہیں آ تے شہر ی پانی اور بجلی کے لےئے پر یشان ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک چیا لیس ملین ڈالر کا ہے گوادر اس سے تاحال محرو م ہے آ نکاڑہ ڈیم پھر خشک ہو نے جارہا ہے جس سے شہری ایک مر تبہ پھر آبی بحران کے نرغے میں آئینگے مگر حکومت پیشگی منصو بہ بندی کر تے نظرنہیںآ تی بی این پی نے جن خدشات کااظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان ایمپلا ئیز ہاؤسنگ اسکیم اور ماہی گیر کالونی کا اعلان کیا ہے لیکن مقامی ملازمین اور ماہی گیر اس سے تشو یش میں مبتلا ہیں ایمپلا ئیز ہا ؤسنگ اسکیم اور ما ہی گیر کالونی کے رہائشی پلاٹ مقامی ملازمین اور ماہی گیروں کو الاٹ کےئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مر دم شماری ایک اہم مسئلہ ہے اس سے آ بادی کے تنا سب سے وسائل کی تقسیم ممکن ہوتی ہے لہذ ا مردم شماری پر ہماری خصوصی توجہ ہونی چاہےئے مر دم شماری میں بڑ ھ چڑ ھکر حصہ لینا ہمارا قومی ذمہ دار ی ہے ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ گوادر میں پانی اور بجلی بحران پر قابو پانے کے اقدامات کےئے جائیں ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بی ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل اسمبلی میں‌ منظور

بلوچستان کے واحد میڈیکل کالج، بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کو یونیورسٹی کا درجہ …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com