Home / Archives / میڈیا عالمی صحافتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بی این ایم

میڈیا عالمی صحافتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بی این ایم

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ کے مناسبت سے پاکستانی صحافتی حلقوں،پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی جانب سے آزادی صحافت کے دعوے اوربغیر جانب داری رپوررٹنگ کے دعوے محض عالمی صحافتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔صحافت اداروں کی ایک پروپیگنڈہ مہم تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ایسے میں ریاست میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے حوالے صحافتی اداروں کی تقریبات بھی ڈھونگ سے کم نہیں ہیں۔بلوچستان میں روزانہ کی بنیادوں پر لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کرنے کے ساتھ لوگوں کی حراستی قتل عام تیزی سے جاری ہے ،جہاں بی این ایم ہر ماہ ان جارحیت و بربریت کی رپورٹ میڈیا میں جاری کرتا ہے مگر آزادی صحافت و ’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ کے نام پر بڑی باتیں کرنے والے بلوچستان کا رخ کرنے و حقائق کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ آج تک ایک بھی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نے بلوچستان میں جاری مذہبی ڈیتھ اسکواڈوں کی بربریت کے حقائق جانے کے لیے بلوچستان کا دورہ کرنا گوارہ نہیں کیا۔ایسے میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر صحافتی اخلاقیات پر تقاریر کرنے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے سرزمین کا دورہ کر نے کی ہمت کر کے حقائق کو دنیا کے سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کر کے صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

لندن اور جنیوا میں بیٹھے خون خوار لوگ بلوچ نوجوانوں کے خون کی قیمت وصل کررہے ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل خان …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com