Home / Archives / مواصلاتی منصوبوں سے بلوچستان کو مرکزی دھارے میں لانے میں مددملے گی، نوازشریف
ISLAMABAD: Chief Minister Baluchistan Sardar Sanaullah Khan Zehri called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. INP PHOTO

مواصلاتی منصوبوں سے بلوچستان کو مرکزی دھارے میں لانے میں مددملے گی، نوازشریف

اسلام آباد /کوئٹہ : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے بہتر شاہراتی نیٹ ورک اور مواصلاتی منصوبہ جات سے صوبہ کو مرکزی دھارے میں لانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہنے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور بلوچستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بلوچستان کی ترقی میں وفاق کے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں بے مثال پالیسی اقدامات پر وفاقی حکومت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان سب سے زیادہ مستفید ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت گوادر پورٹ اور تمام دیگر بڑے بڑے منصوبہ جات کی سرگرمی سے پیروی کر رہی ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف سے جاپان کے وزیر مملکت خارجہ نوبوکیشی نے ملاقات کی جس میں پاک ۔جاپان تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے جاپان کے وزیر مملکت خارجہ نوبو کیشی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوۃں ملکوں کے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، پاکستان کی ترقی میں جاپان کا اہم کردار ہے، پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام اور ترقی کا حامی ہے اور جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں بہترین مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،پاکستان ایک پرامن خطہ بن چکا ہے سرمایہ کاری فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ جاپان کے وزیر مملکت خارجہ نوبو کیشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام اور ترقی کے حامی ہیں۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A man shot, hurt in sectarian terror attack

QUETTA: Gunmen sprayed bullets on a taxi carrying ethnic Hazaras at 2nd stop of Brewary Road …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com