Home / Archives / نیشنل پارٹی اپنی ہی پیدا کردہ مسائل سے خوف زدہ ہے، اسد بلوچ

نیشنل پارٹی اپنی ہی پیدا کردہ مسائل سے خوف زدہ ہے، اسد بلوچ

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے نیشنل پارٹی اپنی ہی پیدا کردہ مسائل سے خوف زدہ ہیں کیونکہ جس مردم شماری کی مخالفت کررہے ہیں وہ اس میں برابر کے شریک ہیں نقاب لگا کر و ہ اپنے گناہوں کو چھپا نہیں سکتے ہیں انہوں نے مختلف جلسے و جلوس میں آزما کر دیکھا و جان گیا کہ سودا بازی و مکاری کے سیاست میں بلوچستان کے شعور یافتہ عوام نے انکا سیاسی دامن چھوڑ دیا ہے مذید الیکشن قریب ہوتے ہی وہ جان جائیں گے کہ انہوں نے غریب عوام پٹر کس طرح کے مظالم ڈھائے ہیں بلوچستان کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بلوچ عوام نہیں بھولے گی نہ ہی انہیں ملک سے بھاگنے کا راستہ دیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئراپ تسپ قادر آباد یونٹ کے افتتاحی و شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دور ان نیشنل پارٹی کے حافظ غلام نبی،عبدالشکور و دیگر کی سربراہی میں100کے قریب افراد نے بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کردیا،میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے بی این پی عوامی کے تمام ورکر ووٹران دس دن تک اپنی تمام سیاسی پروگرام بند کرکے مردم شماری میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں اپنی تمام مردم و خانہ شماری کو صحیح معنوں میں اندارج کیلئے اپنے علاقے کے تمام لوگوں سے تعاون کرکے انکی نام اندارج کرنے میں مدد دین اور کہاں پروگرام میں حصہ نہیں لیں صبح و شام بھر پور انداز میں مردم شماری کا حصہ رہیں ،انہوں نے کہاہے موجودہ مردم شماری میں تمام نقل مکانی کرنے والوں کو بھی شامل کیا جائے جو اس وقت بلوچستان سمیت سندھ و دیگر صوبوں میں مجبوری حالت میں رہاش پزیر ہیں انکا اندارج یقینی بنائیں،اس دوران ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ، مرکزی رہنما نثار احمد،حاجی اکبر بلوچ، چیئرمین مقبول احمد،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

What does the next phase of CPEC look like?

Almost all provincial, regional govts have submitted feasibility studies, except Balochistan. WHAT CAN WE EXPECT …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com