Home / Archives / کوئٹہ اور چمن سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ اور چمن سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ اور چمن سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ لیویز کے کوئٹہ کے نواحی علاقے لیویز تھانہ زرغون کی حدود میں واقع مارگٹ کے پہاڑی علاقے سے لیویز فورس کو چالیس سالہ شخص کی لاش ملی ہے جسے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت راز محمد ولد امید خان کاکڑ سکنہ مارگٹ کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹر کے مطابق راز محمد کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ اس کے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخموں کے نشانات ہیں۔ لیویز نے لاش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی ۔اہلخانہ کے مطابق مقتول 17اپریل سے لاپتہ تھا۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ادھر پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدارہ باغیچہ میں ایک کھلے میدان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ لیویز کے مطابق رفیق کو گردن اور سینے پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی فیض اللہ نے لاش کی شناخت محمد رفیق ولد رحمت اللہ صالح زئی سکنہ گلدارہ باغیچہ کے نام سے کی ۔ بھائی کے مطابق محمد رفیق پاک افغان سرحد پر مزدوری کرتا تھا اور ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

CPEC would only be favorable for foreigners: Akhter Mengal

QUETTA: China Pakistan Economic Corridor (CPEC) has nothing to do with the native people; it …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com