Home / Archives / ڈیرہ بگٹی ،کوہلو، آواران ،کیچ میں مردم اور خانہ شماری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بی این پی

ڈیرہ بگٹی ،کوہلو، آواران ،کیچ میں مردم اور خانہ شماری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بی این پی

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہاگیاہے کہ کوئٹہ کے بلوچ علاقے جن میں جہلم کاریز ،کلی جیو ،کلی غلام جان ،فیض آباد ،کلی چلتن اورسریاب کے بیشتر علاقوں میں مردم شماری سست روی کاشکارہے اوراسی طرح ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،آواران ،کیچ میں بھی مردم اور خانہ شماری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور بالخصوص بلوچ آئی ڈی پیز کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے جو پٹیشن دائر کی گئی تھی اس میں معزز عدالت نے پیٹشن پر فیصلہ سنایاکہ بلوچ آئی ڈی پیز کو شماریات کا حصہ بنایاجائے ،حکومت اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس فیصلے پر من وعن عملدرآمد کی جائے ،بیان میں کہاگیاکہ پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں خانہ شماری اورمردم شماری کرائی جارہی ہے ،ان علاقوں میں مکمل مردم شماری کرائی جائیں اس کے برعکس ان علاقوں کے غیور بلوچوں کے ساتھ ناانصافی تصورہوگی کیونکہ جس سست روی سے کام لیاجارہاہے ایسا لگتاہے کہ یہ علاقے 15اپریل تک مکمل نہیں ہوپائینگے جو ہمارے ساتھ ناانصافی تصور ہوگی ،بیان میں کہاگیاکہ اسی طرح کوئٹہ کے مشرقی علاقے جن میں زڑخو،سنجیدی ،مارگاٹ ،کلی محمدشہی اورکوئٹہ کے دیگر بلوچ علاقوں میں انتظامیہ اور شماریات فوری ان علاقوں میں اپنی توجہ مرکوز رکھے تاکہ ان علاقوں خانہ شماری اورمردم شماری کاعمل بروقت مکمل ہوسکے ،بیان میں کہاگیاکہ اسی طرح آواران ،کیچ ،کوہلو ڈیرہ بگٹی میں مردم شماری بروقت مکمل ہونی چاہئے اسی لئے ہم جن تحفظات کااظہار کررہے تھے آج وہ کافی حدتک درست ثابت ہورہے ہیں ، ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ حکومت انتظامیہ اور شماریات اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ بلوچ آئی ڈی پیز کو مکمل شمار کیاجائے اور افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دوررکھاجائے ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

لندن اور جنیوا میں بیٹھے خون خوار لوگ بلوچ نوجوانوں کے خون کی قیمت وصل کررہے ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل خان …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com