Home / Archives / گوادر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

گوادر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

کوئٹہ: گوادر میں مکان کی چھت گرنے سے دو بہنوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن کنگانی محلہ میں رہائش پذیر ماسٹر حاصل کے گھر کے ایک خستہ حال کمرے کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر بائیس سالہ نسرین ، اس کی پندرہ سالہ بہن اقراء اور پانچ سالہ شمع بنت اللہ بخش جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے بھی کردیا گیا ۔ ایک ہی گھر سے تین افراد کی لاشیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

تربت: سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 5 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 سیکورٹی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com