Home / Archives / گوادر کوہ بن وارڈمیں گیس پائپ لائن کے کام کا آغاز کردیا گیا

گوادر کوہ بن وارڈمیں گیس پائپ لائن کے کام کا آغاز کردیا گیا

گوادر : گوادر کوہ بن وارڈ میں گیس پائپ لائن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ نیشنل پارٹی کے رہنما میر اشرف حسین ، نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سکریٹری طاہرہ خورشید و دیگر نے فیتہ کاٹ کر کام کا افتتاح کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سکریٹری طاہرہ خورشید کے کوششوں سے منظور کئے گئے کوہ بن وارڈ کے گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح نیشنل پارٹی کے رہنما میر اشرف حسین و طاہرہ خورشید نے کیا ۔ اس موقع پر میر اشرف حسین نے کہا کہ اس منصوبے سے 1500 میٹر تک پائپ لائن بچھائی جائے گی ، جس سے پورے کوہ بن وارڈ کو گیس کی سہولت میسر ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شب وروز جدوجہد کریگی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے تحصیل آرگنائزر فیض نگوری ، حفیظ جعفر ، مجید عبداللہ ، آدم قادر بخش و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

In CPEC talks, Chinese drive a hard bargain with Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan appea­red to have been pushed hard by the Chinese side to give in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com