Home / Archives / وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں اوراقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام بااختیار ہونگے، نوازشریف
Sardar Sanaullah Zehri, CM Balochistan called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House on 4th March 2017.

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں اوراقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام بااختیار ہونگے، نوازشریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کا وژن رکھتی ہے جس کی تکمیل تمام وفاقی یونٹوں کی ترقی اورخوشحالی کے بغیرممکن نہیں تمام صوبوں بشمول فاٹا اور گلگت بلتستان کے مابین وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانا ہماری ذمہ داری ہے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اوراقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام بااختیار ہونگے۔وہ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبائی حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اورسماجی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ترقیاتی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کو نئی روح، جذبے اور توانائی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پروزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ماضی میں بلوچستان کے عوام کی محرومیوں پر وفاقی حکومت کی طرف سے موزوں طریقے سے توجہ نہیں دی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کا وژن رکھتی ہے جس کی تکمیل تمام وفاقی یونٹوں کی ترقی اورخوشحالی کے بغیرممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کے ملک کے وسائل پر یکساں حقوق ہیں اور ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم تمام صوبوں بشمول فاٹا اور گلگت بلتستان کے مابین وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورسکیموں کی رفتار کا جائزہ لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کا ایجنڈا ملک بھرمیں ترقی اورخوشحالی ہے،گوادرکی بندرگاہ بلوچستان اورخطے کے عوام کی حالت بدلنے کی استعداد رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اوراقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام بااختیار ہونگے اور وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی استعداد کار کو بروئے کار لائیں گے۔

بشکریہ؛ ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

What does the next phase of CPEC look like?

Almost all provincial, regional govts have submitted feasibility studies, except Balochistan. WHAT CAN WE EXPECT …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com