Home / Archives / وڈھ ایک شخص قتل نوشکی دھماکے میں بچہ جاں بحق، کیچ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ماراگیا

وڈھ ایک شخص قتل نوشکی دھماکے میں بچہ جاں بحق، کیچ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ماراگیا

کوئٹہ : وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، نوشکی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، کیچ بلیدہ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار زخمی، حملہ آور مارا گیا، پنجگور میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل ودھ کے علاقے پیشی میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زکریا دولت خانزئی جاں بحق جبکہ انکا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ،پولیس نے لاش اور زخمی کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ،نوشکی میں کلی تاج آباد کے قریب مبینہ طور پر پہاڑی علاقہ میں نصب بارودی سرنگ کو نکالنے کے دوران دھماکہ ہونے کے باعث 13سالہ چرواہا بچہ حیات ولد حاجی قادر ساکن کلی قادر آباد موقع پر جان بحق جبکہ ساتھی قدرت اللہ شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا ،ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے بچے کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا،کیچ کے علاقے بلیدہ میں الندور کے مقام پر ایف سی سپیشل آپریشن ونگ کے اہلکار سرچ آپریشن کے دوران مصروف تھے اس دوران نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار لانس نائیک محمد امین اور اور سپاہی نوید شہزاد زخمی ہوگئے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایف سی اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں ایک گھر میں موجود مبینہ دہشتگرد عبدالخالق کو قتل کردیا اور سلحہ برآمد کرلیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو راکٹ گولے، ایک پستول، کلاشنکوف کا میگزین ، درجنوں راؤنڈز برآمد کئے گئے۔ ادھر پنجگور میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دیگر کارروائیوں میں مزید نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

In CPEC talks, Chinese drive a hard bargain with Pakistan

ISLAMABAD: Pakistan appea­red to have been pushed hard by the Chinese side to give in …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com