Home / Archives / بی این پی کا مردم شماری تحفظات پر آئینی پٹیشن کی سماعت

بی این پی کا مردم شماری تحفظات پر آئینی پٹیشن کی سماعت

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی جانب سے مردم شماری و خانہ شماری پر تحفظات پر آئینی پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دور رکھنے اور لاکھوں کی تعداد میں بلوچ آئی ڈی پیز جو دیگر علاقوں میں بحالت مجبوری ہجرت کر چکے ہیں ان کو شمار کرنے کے بارے میں سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں گزشتہ روز ہوئی کیس کی پیروی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ کے وکلاء جمیل رمضان ایڈووکیٹ ، میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، فاروق لہڑی ایڈووکیٹ ، کمال حسین ایڈووکیٹ ، موسی بلوچ ایڈووکیٹ نے کی عدالت عالیہ کی جانب سے محکمہ شماریات ، نادرا ، صوبائی و وفاقی حکومتوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کئے گئے اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ اگلی سماعت تک متعلقہ ادارے اپنے جوابات عدالت عالیہ میں پیش کریں کیس کی سماعت دوبارہ ایک ہفتے بعد ہوگی ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بی ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل اسمبلی میں‌ منظور

بلوچستان کے واحد میڈیکل کالج، بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کو یونیورسٹی کا درجہ …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com