Home / Regional / Afghanistan / پاکستان نے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو منہ توڑ جواب دینگے، افغانستان کی دھمکی

پاکستان نے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو منہ توڑ جواب دینگے، افغانستان کی دھمکی

کابل:افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار سیگولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے ہماری سرزمین پر گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف ہر ممکن طاقت کا استعمال کیا جائے گا ۔وزارت خارجہ میں اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر فرامارز تامنا کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سرحد پار سے پاکستان کی جانب سے حملے بند ہو جائیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر واپس آجائیں گے ۔اگر ایسا نہ ہوا تو افغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور پاکستان کے اقدامات کے جواب میں اندرونی ،علاقائی اور عالمی طاقت کا استعمال کریں گے ۔دریں اثناء افغان وزارت دفاع نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کوسفارتی کوششوں سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ ہم اسے اور کچھ نہیں لیکن جارحیت تصور کرتے ہیں، مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں لیکن اگر سفارتکاری کام نہیں آتی تو افغانستان جوابی کاروائی کا حق رکھتاہے ۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

What does the next phase of CPEC look like?

Almost all provincial, regional govts have submitted feasibility studies, except Balochistan. WHAT CAN WE EXPECT …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com