Home / Archives / نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے چاہے وہ مذہب یا قومیت کے نام پر ہو؛ حاصل بزنجو

نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے چاہے وہ مذہب یا قومیت کے نام پر ہو؛ حاصل بزنجو

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد کابل کو پاکستان کی بات سننا پڑے گی ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سیاسی لوگوں کو دہشت گردوں کیخلاف سامنے آنا پڑے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہے چاہئے وہ مذہب یا قومیت کے نام پر ہو جہاں جہاں سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں ان سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے پاکستان اور افغانستان کو اس مسئلہ پر ملکر سوچنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اورخاص کر کابل کو پاکستان کی بات سننے پڑے گی انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکہ ہو یا سیہون شریف یا ملک کے دیگر حصوں میں جو حالات پیدا ہوئے ان تمام واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Pakistan paying through own pockets for war against terrorism, says Iqbal

ISLAMABAD: Interior Minister Ahsan Iqbal on Monday stated that Pakistan is paying from its pockets …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com