Home / Archives / دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بے حد ضروری ہے، جہانزیب جمالدینی

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بے حد ضروری ہے، جہانزیب جمالدینی

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے چیئرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بے حد ضروری ہے،نہ ہم کسی کے معاملے میں مداخلت کریں نہ کوئی ہمارے معاملے میں مداخلت کرے،افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہونے چاہئیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نہ کسی کو دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے دیں نہ خود کریں،پچھلے 50سالوں میں ہم نے جو غلطیاں کیں،انہیں ٹھیک کرنے کیلئے مزید 50 سال درکار ہوں گے،نیشنل ایکشن پلان پر درست طریقے سے عمل درآمد نہیں ہورہا،حالیہ دہشتگردی کے واقعے کی تین تنظیموں نے ذمہ داری قبول کی،جس سے پتا چلتا ہے کہ دہشتگردوں کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا،ہم ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا رہے ہیں،ان غلطیوں سے نکلنے کی ضرورت ہے۔جہانزیب جمالدین نے کہا کہ امن و امان کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بہت ضروری ہے،نہ ہم کسی کے معاملات میں مداخلت کریں اور نہ کوئی دوسرا ہمارے معاملات میں مداخلت کرے،کسی کا ناحق خون نہیں بہنا چاہیے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

بشکریہ: ڈیلی آزادی

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بی ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل اسمبلی میں‌ منظور

بلوچستان کے واحد میڈیکل کالج، بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کو یونیورسٹی کا درجہ …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com