Home / Archives / ’دولت اسلامیہ کی پاکستان میں کارروائیوں کی دھمکی‘

’دولت اسلامیہ کی پاکستان میں کارروائیوں کی دھمکی‘

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے ایک پیمفلٹ پھینکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان کے بعد اب پاکستان میں اپنی کارروائیاں کریں گے۔

یہ پیمفلٹ پاک افغان سرحد پر واقع علاقوں میں پھینکے گئے ہیں ۔ پیمفلٹ پشتو زبان میں چھاپے گئے ہیں اور یہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے بی بی سی کو بتایا کہ اگرچہ اس طرح کی دھمکیاں پہلے بھی موصول ہوتی رہی ہیں لیکن اب اس مرتبہ لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کے ساتھ افغانستان کے مختلف علاقے ملتے ہیں جن میں ننگرہار شامل ہے جو دولت اسلامیہ کا مرکز بتایا جاتا ہے ۔

اس پیمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ اب وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کرم ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی کارروائیاں شروع کریں گے۔

ساجد طوری کا کہنا ہے کہ ’سال 2007 میں جب طالبان اس علاقے میں آ رہے تھے تو اس وقت ان کا طریقہ کار بھی یہی تھا اور اب داعش نے بھی وہی طریقہ کار اپنایا ہے لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعد سکیورٹی فورسز علاقے میں موجود ہیں اور ان کی اس علاقے میں کڑی نظر ہے اس لیے اس طرح کے عناصر اس علاقے میں اب آسانی سے داخل نہیں ہو سکتے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں لوگ بھی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی دولت اسلامیہ کی جانب سے ہی کرم ایجنسی کے علاقے پاڑہ چنار میں پیمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ پاڑہ چنار کی سبزی مارکیٹ میں ایک دھماکے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس دھماکے کے بعد مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علاقے میں دولت اسلامیہ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

 بشکریہ: بی بی سی
Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iranian intellectuals call for referendum amid political unrest

Letter with 15 signatories says Iran’s leaders have failed to deliver on republican ideals A …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com